محکمہ جنگلات ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے اپنا کردارادا کررہا ہے،سید ذولفقار علی شاہ

گنداواہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم کے ٹین بلین ٹری پروگرام کے تحت ہر بشردوشجر کے عنوان سے سرکٹ ہاؤس گنداواہ میں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی شرجیل نور چنہ اور اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ ہدایت اللہ جاموٹ نے پودے لگاکر مہم کا باضابطہ طورپر افتتاح کیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جھل مگسی سید ذولفقار علی شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جھل مگسی حفیظ اللہ کھوسہ، ایس ڈی او ایریگیشن فرخ شہزاد، ایس ڈی او پی ایچ ای نیاز حسین بھنگر، ایگریکلچر آفیسر بابو عاشق حسین کلواڑ، فدا حسین ترین، استاد قاضی خدا بخش، غضنفر علی شاہ حسینی و دیگر لائن ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران موجود تھے، ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور چنہ نے کہاکہ اس وقت دنیا کو دو بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس میں گلوبل وارننگ بھی شامل ہے آج دنیامیں جنگلات کا بے دریغ کٹاؤ اور نئے پودے نہ لگانے کی وجہ سے دنیا میں ماحولیات آلودگی میں دن بد دن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ ہر بشر دوشجر لگائے تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ملک دے سکیں،ناظم جنگلات جھل مگسی عابد علی سومرو نے بتایا کہ 22 فروری سے 20 مارچ تک ضلع جھل مگسی میں تیس ہزار پودے لگائے جائیں گے ان میں سوشل فارسٹری کے تحت 10 ہزار شیلٹر بیلٹ پلانٹس جبکہ20ہزار انرجی کم ہائی ویلیو پلانٹس لگائے جائیں گے، محکمہ جنگلات ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہے، عوام شجرکاری مہم میں زیادہ سے ذیادہ پودے حاصل کرکے زمینوں میں لگائیں اور ان کا اچھی طرح خیال رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے