محسن بیگ کے خلاف درج دہشتگردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست خارج

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)اسلام آبادہائیکورٹ نے محسن بیگ کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔ہائیکورٹ میں سینئیر تجزیہ کار محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ محسن بیگ کے وکیل نے کہا کہ درخواست کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتے، اپنی بےگناہی ثابت کرنے کے لیے ٹرائل کورٹ کا فورم موجود ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ محسن بیگ بعد میں نئی درخواست دائر کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی مقدمے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے