پاک جرمن تعلیمی معاشرتی اورمعاشی تعاون کے منصوبہ جات ترقیاتی اہداف شامل ہیں ، وائس چانسلر بیوٹمز

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جرمنی اور پاکستان کے سفارتی تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہے جس میں پاک جرمن تعلیمی معاشرتی اور معاشی تعاون کے منصوبہ جات اور ترقیاتی اہداف شامل ہیں،جرمنی کی جامعات میں 9000 پاکستان طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں جس سے پاکستان میں تعلیمی میدان میں نمایاں بہتری آ رہی ہے، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں آنا انتہائی خوشگوار لمحہ ہے اساتذۃ اور وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی کی جانب سے پروقار استقبال اور محبت ہمیشہ یاد رہے گی،جرمنی کی جانب سے دیگر صوبوں میں معاونت اور باہمی تعاون کے منصوبہ جات کے لئے چیپٹر قائم ہیں،بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں آکر احساس ہوا کہ ہمیں بلوچستان چیپٹر کا آغاز بھی کرنا چاہیے جس میں سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن سمیت دیگر مفاد عامہ اور ترقیاتی شعبہ جات میں کام کیا جا سکتا ہے پاکستان اورجرمنی قریب اور دستانہ تعلقات استوار قائم کئے ہوئے ہیں جس میں تعلیم معاشی و معاشرتی تعاون نمایاں ہے،جرمنی کے پاکستان میں سفیر برناڈشلیک ہیک نے دیگرحکام کے ہمراہ بروزپیر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا دورہ کیا،وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے جرمنی کے سفیر کا بیوٹمز پہنچنے پر استقبال کیا،جرمن سفیر کے ہمراہ بی آر ایس پی کے سر براہ ڈاکٹر شاہنواز، GIZکے ایڈوائزر محمد جعفر اور دیگر عہدہ داران شامل تھے،وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے وفد کو بیوٹمز کے متعلق جامع بریفینگ دی،وفد نے بیوٹمز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جبکہ طلباء، اساتذہ اور بیوٹمز کے دیگر عہدے داران سے ملاقات کی،وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی کے جامعات سے بیوٹمز کے متعدداساتذہ اعلی تعلیم کے حصول کے بعد بلوچستان میں تعلیمی خدمات سر انجام دے رہے ہیں تعلیم سمیت دیگر شعبہ جات میں جرمنی کی معاونت سے بلوچستان اور پاکستان میں تعلیم صحت تحقیق اور توانائی سمیت مختلف شعبہ جات میں کام کیا جا سکتا ہے،جرمنی کی جامعات میں داخلے میں جرمن زبان پر دسترس لازمی ہے جس کے لئے بلوچستان میں جرمن زبان کی تعلیم کیلئے مشترکہ سینٹر قائم کرنے کی ضرورت ہے جس کے باعث بلوچستان کے طلباء با آسانی جرمنی کی بہترین جامعات سے استفادہ کر سکتے ہیں جس سے دونوں ممالک کے مابین علمی و تحقیقی روابط کو فروغ حاصل ہو گا، وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے جرمنی کے سفیربرناڈشلیک ہیک کا بیوٹمز آمد پر شکریہ ادا کیااور بیوٹمز کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے