میں پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی میرے لئے بوجھ بن گئی ہے،سر دار یار محمد رند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے پار لیمانی لیڈر اوروزیراعظم کے معاون خصوصی سر دار یار محمد رند نے کہا ہے کہ عمران خان بلوچستان کے لوگوں کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ ان سے مشاورت کریں، میں پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی میرے لئے بوجھ بن گئی ہے مستقبل کا فیصلہ جلد کروں گا، جام کمال کی حکومت کے خاتمے میں ان کا اپنا ہاتھ تھا انہوں نے پارٹی قائد وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے معاون خصوصی تو بنایا مگر ایک دن بھی مشاورت نہیں کی، بلوچستان عمران خان کے دل کے قریب ہے مگر دماغ کے قریب نہیں،خان صاحب کہتے ہیں بلوچستان سے زیادہ نشستیں فیصل آباد کی ہیں بلوچستان کی خراب صورتحال اسی سوچ کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہاکہ معاون خصوصی کی حیثیت سے2بار استعفا دیالیکن قبول نہیں ہوا،میں پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی میرے لئے بوجھ بن گئی ہے مستقبل کا فیصلہ جلد کروں گا، انہوں نے کہاکہ 2023 کے انتخابات تحریک انصاف کیلئے بہت مشکل ہوں گے،عمران خان بلوچستان کے لوگوں کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ ان سے مشاورت کریں، جام کمال کی حکومت کے خاتمے میں ان کا اپنا ہاتھ تھا، انہوں نے کہاکہ کل تک جام کمال کے بوٹ پالش کرنے والے آج ان کے خلاف باتیں کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو کی حکومت پر اللہ رحم کرے،قدوس بزنجو کی حکومت زیادہ عرصے نہیں چل سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے