مدارس ومساجد کے عظمت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے مولانا عبدالرحمن رفیق۔

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق،جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا مفتی رحمت اللہ ود یگر نے ہنہ اوڑک،نواکلی میں مدارس کے سالانہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس اسلام کے مضبوط قلعہ ہے، مدارس ومساجد کے خلاف کوئی سازش نہیں ہونے دیں گے، مدارس ومساجد کے عظمت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں کی مدارس کے خلاف عزائم خطرناک ہے جمعیت علماء اسلام ہر محاذ پر مدارس ومساجد کی دفاع کے لئے جنگ لڑیں گے،انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کی سب سے بڑی قوت ہے،مدارس پاکستان کی بقا اور سالمیت کے علامت ہے، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے خود اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے، دریں اثناء جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام 24 فروری کو ہونے والے شمولتی جلسہ عام کی تیاریوں اور انتظامات کو پر غور خوض کرنے کے لئے 11 یونٹوں کا ہم مشترکہ اجلاس بمقام حاجی میر حبنفیظ المک مینگل کی رہائش پر زیر صدارت مولانا محمد اکبر مینگل منعقد منعقد ہوا،جس میں 24 فروری کو ممتاز قبائلی شخصیت حاجی میر حفیظ المک مینگل کی شمولتی جلسہ عام کی تیاریوں اور انتظامات پر غور خوض کیا گیا، اجلاس کے شرکا نے 24 فروری کو ہونے والے شمولتی جلسہ عام کی تیاریوں اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،اجلاس سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے جوائنٹ سیکرٹری حافظ شبیر احمد،ضلعی ناظم مالیات میر سرفراز شاہوا نی، مولانا مفتی ابوبکر،مولانا محمد طاہر توحیدی، مولانا حافظ دوست، میر حفیظ المک مینگل،مولانا محمد اکبر مینگل،میر حاجی شبیر احمد،مولانا خلیل احمد، قاری بشیر احمد، آمین جان، مولانا عبداللہ،مولانا غلام سرور، مولانا عبدالفتح،مولانا مفتی حضرت علی، مولانا طلحہ، حافظ محمد قاسم، مولانا عبداللہ، مولانا سعید احمد، مولانا ضیاء الرحمن فاروقی، مولانا علی احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24 فروری کو ہونے والے شمولتی جلسہ عام سے دورس نتائج برآمد ہونگے ،ملک بھر عوام کا رجہان جمعیت علماء اسلام جانب گامزن ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں وہ نجات جمعیت علماء اسلام ہی دلا سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مرکزی صوبائی وضلعی قائدین کا انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا کارکن 24 فروری کو ہونے والے جلسہ عام کو کامیابی سے ہمکنار کرے،انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے مسائل کے حل کے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جہد وجہد کررہے ہیں بلوچستانی قوم کا امیدیں مولانا فضل الرحمن ہی سے وابستہ ہے 24 فروری بروز جمعرات 2بجے شمولتی جلسہ عام کااغا ہو گا، جس جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفو ر حیدری،جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن صوبائی اسمبلی مولانا عبدالو اسع، صوبائی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مولانا آغا،محمود شاہ جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق،صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سینئر نائب امیر مولانا خور شید احمد، جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد ودیگر مرکزی صوبائی وضلعی قائدین خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے