لورالائی پو لیس کی کاروائی، 15کلو گرام چرس برآمد دو ملزمان گر فتار

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)لورالائی پو لیس کی کاروائی، 15کلو گرام چرس بر آمد کر کے دو ملزمان کو گر فتار کر لیا گیا، پو لیس کے مطابق پیر کو ایس ایس پی لورالائی عرفان بشیر کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او محمد اکبر بگٹی کی نگرانی میں ایڈیشنل ایس ایچ او عبداواحد ناصر نے پو لیس اہلکاروں کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے بلال احمد ولد عبدالنعیم قوم فولادذئی سکنہ میزی اڈا قلعہ عبداللہ سے 08 کلو گرام،نجیب اللہ ولد عبدالمالک قوم فولدادذئی سکنہ گلستان قلعہ عبداللہ سے 07 کلو گرام برآمد کر لی جس کی لاگت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے