قلات میونسپل کمیٹی کی ملازمین کئی مہینوں سے تنخواہ نہ ملنے سے فاقہ کشی پر مجبورہیں، خلیل شادیزئی

قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات میں گرینڈ الاؤنس کے زیر اہتمام ملازمین کی جانب سے میونسپل کمیٹی قلات کے ملازمین کی تنخواہوں اور 25 فیصد الاؤنس کی عدم ادائیگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے ایک احتجای مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین خلیل احمد شادیزئی،حسین بخش رئیسانی،حافظ عبدالقدوس عباسی،سردار علی اکبر مینگل، محمد انور زہری،محمد نواز زہری،رئیس بشیراحمد میروانی،محمد اقبال زہری اور دیگر نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی غریب ملازمین کئی مہینوں سے تنخواہ نہ ملنے سے ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں دوکاندار بھی اب ملازمین کو ادھار پر سودا سلف نہیں دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان ملازمین صبح سے لے کر شام تک قلات کو ایک خوبصورت اور مثالی شہر بنایا ہے مگر ان کی تنخواہیں اور دیگر ملزمین کی طرح ان کو اب تک 25 فیصد الاؤنس تک نہیں ملنا سمجھ سے بالاتر ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خود ان غریب ملازمین کی آواز کو سمجھے اور ان کی تنخواہوں اور 25 فیصد الاؤنس کی احکامات جاری کریں، انہوں نے کہا کہ 25 فیصد الاؤنس بلوچستان کے دیگر محکموں کی ملازمین کو مل رہا ہے مگر واحد محکمہ میونسپل ملازمین اس سے محروم ہے اور باقی محکموں کی ملازمین کی تنخوائے آن لائن سسٹم پر ہے اور میونسپل کمیٹی کی ملازمین کی تنخواہیں اب بھی خزانہ کے زریعے ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخوائیں حکومت وقت کی طرف سے 21 ہزار روپے ہے مگر ہمارے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخوائے 7 ہزار روپے دی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ اگر میونسپل کمیٹی کی ملازمین کی تنخوائیں اور 25 فیصد الاؤنس نہیں دیا گیا تو ہم گرینڈ الائنس کی تمام ملازمین مزید اپنے احتجاج جاری رکھیں گے اور اپنی صوبائی قیادت کے ساتھ مل کر کوئٹہ تک مارچ کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے