دنیا بھرمیں نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا بھر دنیا بھر میں نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ آنے والے دنوں میں خوشخبری دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو جب موقع ملتا ہے یہ آگے بڑھتے ہیں۔انہوں نے یہ بات قومی ای پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے شرکا کو بھی مخاطب کرتے ہوئے ابتدا میں کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی یوتھ کے لیے آئی ٹی انڈسٹری اہم ہے۔ انہوں ںے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جا رہی ہے اور آئندہ ایک دو سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ دو ارب تک پہنچ جائیں گی۔
عمران خان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے انقلاب سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بل گیٹس جیسے انسان بہت خوش قسمت ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بل گیٹس نے کہا ہے بہت جلد خوش خبری سناؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی ہماری قوم کو موقع ملا آگے بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کرکٹ جائنٹ بن جائے گا، اسے ہرانا مشکل ہو جائے گا۔