بلوچستان حکومت،کی کوششوں سے ایرانی بارڈرکو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا
پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان حکومت،چیف سیکرٹری بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے ایرانی بارڈرکو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا،ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرازق ساسولی نے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور،بلوچستان حق دو تحریک،بی این پی عوامی،بارڈر کمیٹی کے نمائندوں کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ کی قائم کردہ ای ٹیک سسٹم کی دفتر کا افتتاح کرکے ای ٹیک سسٹم کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر پنجگور نے آل پارٹیز ایکشن کمیٹی،بلوچستان حق دو تحریک کے نمائندوں کو انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی،اس موقع پر اے سی پنجگور امجد حسین سومرہ،اے سی گوارگو برکت بلوچ،آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر نزیر احمد بلوچ،بلوچستان حق دو تحریک پنجگور کے آرگنائزر میر غلام جان بلوچ ،فرہاد بلوچ،جے یو آئی کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ،حاجی عبدالعزیز بلوچ، بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما ء نثار احمد بلوچ، حاجی محمد اکبر بلوچ ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ صفی اللہ بلوچ، مولوی نور محمد مدنی، بارڈر کمیٹی کے ارکان دیگر عمائدین کاروباری شخصیت موجود تھے،پنجگور ضلعی انتظامیہ کی قائم کردہ ای ٹیک سسٹم کے افتتاح اور جائزہ لینے کے بعد ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرازق ساسولی کی زیر صدارت آل پارٹیز ایکشن کمیٹی بلوچستان،حق دو تحریک،بی این پی عوامی اور بارڈر کمیٹی عمائدین شہر کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں رجسٹریشن اور ای ٹیک سسٹم کے متعلق شرکا کو آگاہ کیا،ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرازق ساسولی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت،چیف سیکرٹری بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ پنجگور کی انتھک محنت اور کوششوں سے بارڈر کے تمام انتظامات ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے،بارڈر کے تمام انتظامات اور ای ٹیک سسٹم پنجگور ضلعی انتظامیہ کے حوالہ ہیں جو پنجگور کے عوام کی دیرینہ مطالبہ رہا ہے،اب ہماری زمہ داری ہے کہ ہم ایک باوقار قوم کی حیثیت سے اپنے کاروبار روزگار اور بارڈر کو یقینی تحفظ فراہم کرکے عوام کی روزگار اور سہولتوں کا خیال رکھیں، بارڈر ضلعی انتظامیہ کے حوالے نہیں بلکہ بارڈر پنجگور کے عوام اور تمام سیاسی جماعتوں معتبرین اور کاروباری لوگوں کے حوالہ ہے جس کی حفاظت اور تحفظ سب کی ذمہ داری ہے،عوام جتنا ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرے گی اتنا عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت موثر آئیں گے،ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرازق ساسولی نے کہا کہ بارڈر کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے وزیر اعلی بلوچستان،چیف سیکرٹری بلوچستان اور کمشنر مکران کی کوششیں اور کردار انتہائی اہم ہیں پنجگور کے عوام انکی کوششوں کو سہراتا ہے،انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن اور ای ٹیک سسٹم میں غفلت زیادتی کسی کے ساتھ نہیں ہوگی،شفافیت میرٹ اور انصاف کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا، کسی کے ساتھ کوئی زیادتی ناانصافی نہیں ہوگی،انہوں نے کہاکہ انٹری گزگاہوں کو مزید بڑھانے کیلئے کوششیں جاری ہیں ضلعی انتظامیہ عوام کو زیادہ سے سہولت فراہم کرنے کیلئے خواہاں ہیں،اس دوران آل پاٹیز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر نزیزاحمد بلوچ،حافظ محمد اعظم بلوچ،بلوچستان حق دو تحریک پنجگور کے آرگنائزر میر غلام جان بلوچ، بی این پی عوامی کے رہنماء نثاراحمد بلوچ،جماعت اسلامی پنجگور کے ضلعی امیر حافظ صفی اللہ بلوچ اور دیگر نے بارڈر کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کرنے کے اقدامات کو سہراتے ہوئے کہاکہ پنجگور کی تاریخ میں پہلی بار پنجگور کے عوام کو بارڈر میں کاروبار اور روزگار کے مواقع حاصل ہوئے ہیں پنجگور کے عوام پر لازم ہے کہ وہ پنجگور ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون اور مدد کرکے اپنے کاروبار اور روزگار کو تحفظ فراہم کریں اسے کسی قدام سے گریز کریں جس سے بارڈر پر عوام کے روزگار اور کاروبارپر منفی اثرات مرتب ہوسکے،بارڈر کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کرنے کا مقصد اب بارڈر پر عوام کا کنٹرول ہے جسکی حفاظت ہم پر لازم ہے۔