ایران میں لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹس سمیت 3 افراد ہلاک

تبریز(ڈیلی گرین گوادر)ایران کے شمالی شہر تبریز کے رہائشی علاقے میں ایک لڑاکا طیارہ F-5 گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹس سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ تبریز میں ایک اسکول اور اسپورٹس ہال کے قریب گِرا۔ واقعے میں ہلاک ہونے والا تیسرا شخص راہگیر تھا۔
مقامی حکام کے مطابق جس اسکول کے قریب طیارہ گرا وہ کورونا وائرس کی وجہ سے بند تھا۔طیارہ گرنے کی واقعےکی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے