کوئٹہ سے ملنے والی نوجوان لڑکی کے لاش کا معا ملہ حل پولیس نے مقتولہ کی شوہر سمیت دوافراد کوگرفتارکرلیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ سے ملنے والی نوجوان لڑکی کے لاش کا معاملہ حل کر لیا گیا،پولیس نے مقتولہ کی شناخت کے ساتھ ہی ا س کے شوہر سمیت دو افراد کواس کے قتل کے الزام میں گر فتار کر لیا۔ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ عبد الحق عمرانی نے بتا یا کہ کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ سے ملنے والی پندرہ سالہ لڑکی کی بوری بند تشدد شدہ لاش کا معمہ پولیس نے 24 گھنٹے میں حل کر لیا ہے،انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں ا س کے شوہر اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا جنھوں نے ابتد ائی تفتیش میں اعتراف جرم بھی کر لیا ہے تاہم قتل کی وجہ ابتدائی طورپر غیرت کے نام پر قتل معلوم ہو تی ہے البتہ ملزمان سے مزید تفتیش جا ری ہے،انہوں نے کہاکہ مقتولہ اور ملزمان افغانی ہیں اور کوئٹہ میں مقیم ہیں، واضح ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سبز ل روڈ نو رزئی ٹاون سے گزشتہ روز ایک لڑکی کی بوری بند لاش ملی تھی جس کے طبی معائنہ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ لڑکی کو تشدد کر کے قتل کیا گیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے