کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شہیدلانس نائیک شبیر احمد کی شہادت پر اظہارافسوس

حاجی نور محمد دمڑ کا شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شہیدلانس نائیک شبیر احمد کی شہادت پر اظہارافسوس
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شہیدلانس نائیک شبیر احمد کی شہادت پر افسوس،غم کا اظہارکیا ہے، صوبائی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ قوم شہدا کی قربانیاں،ملکی استحکام اور عظمت کی نشانیاں ہیں پاکستان،بلوچستان میں شہدا کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج ہمار ملک قائم و دائم ہیوطن عزیز کی حفاظت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان عزت و احترام کے ہمیشہ سے مستحق رہیں ہیں اور عوام اپنے عظیم فوج کے شانہ بہ شانہ کنٹ کھڑی ہیوزیر خزانہ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اور شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے