مستونگ، انتظامیہ کی کاروائی، 2 بہن بھائی کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ضلعی انتظامیہ مستونگ کی بروقت کاروائی،دو معصوم بہن بھائی کو قتل کرنے والے دو ملزمان کوگرفتارکر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام مستونگ کے علاقہ تحصیل کردگاپ پتکی میں دو معصوم بہن بھائی 7 سالہ اسرار 10 سالہ آمنہ بی بی کے ساتھ قریبی میدانی علاقے میں اپنے بھیڑ بکریوں کو چروانے کے لئے لے گئے تھے کہ دو ملزمان نے ان دونوں بہن بھائی کے گلے دبا کر قتل کر کے انکے 20 بھیڑ بکریوں کو چرا کر فرار ہو گئے تھے، والدین نے اپنے معصوم لاپتہ بچوں کو قریبی علاقوں میں ڈھونڈنے گئے جہاں درندہ صفت ملزمان نے انہیں قتل کرکے مویشی لے گئے تھے اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر مستونگ محمدالیاس کبزئی، اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ حبیب الرحمن لونی و دیگر حکام بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ کردگاپ پہنچ کر مستونگ کے تمام داخلی راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم بلوچ کو بولان کچھی میں ناکہ بندی کرنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے بھجوا دیا،جہاں اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم معصوم بچوں کے قتل میں ملوث دونوں درندہ صفت قاتلوں کو گرفتار کرلیا اور مال مویشی بھی برآمد کرلئے جنھوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا جبکہ ڈپٹی کمشنر کے نگرانی میں دونوں معصوم بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچائی بعد ازاں لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی،سمیت کردگاپ کے علاقے معتبرین سردار لیاقت مروئی سابق ضلعی وائس چیئرمین حاجی عزیر سرپرہ و دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے، ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر)یٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے کہا کہ امن امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے معصوم بچوں کے قتل میں ملوث ملزمان انسانیت کہلانے کے مستحق نہیں ایسے عناصر کو کھڑی سزا دیکر انہیں عبرت کا نشان بنائینگے تاکہ آئندہ اس قسم کے ظالمانہ واقعہ رونما نہ ہو سکیں،انہوں نے معصوم بچوں کے والدین کو یقین دلایا کہ ان کے معصوم بچوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے اور انہیں ہر موقع پر انصاف فراہم کرونگا،علاوہ ازیں مستونگ و کردگاپ کے سماجی و عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرمستونگ میجر (ر) الیاس کبزئی،اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنعم کی کارکردگی اور کاوشوں کو کافی سراتے ہوئے کہا کہ جب سے ان دونوں افسران نے مستونگ میں چارج سنبھالا ہے مستونگ میں امن امان کی درگرگوں صورتحال پر مکمل قابو پا چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس سے قبل دشت اور کانک میں دومختلف واقعات رونما ہوئے تھے جن میں معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کئے گئے تھے مگر ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم بلوچ نے ان دونوں واقعات میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کے قاتلوں کو گرفتار کئے تھے آج بھی ان معصوم بچوں کے قاتل جیلوں میں سزا بھگت رہے ہیں یہ سب ان کی ایماندار افسران کی کاکردگی کا نتیجہ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے