حکومت اپنی ناکامیوں، کو چھپانے کیلئے آرڈیننس لارہی ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت ہر محاذ پر ناکام اب آرڈیننس کے ذریعے اپنی ناکامیوں،بدعنوانیوں اورناہلی کو چھپانے کیلئے آرڈیننس لارہی ہے،خود دوسروں پر الزامات لگاکر،کنٹینرپر لوگوں اداروں کی تضہیک کرنے والوں کو فیک نیوزیادآیاحکومت عوام،سیاسی قوتوں کی آوازدباناچاہتی ہے،روزانہ تقاریر میں غریب عوام کی تضہیک کرکے مہنگائی بے روزگاری ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں کے خلاف بھی کوئی آرڈیننس لائی جائے،پاکستان میں مہنگائی دیگر ممالک سے کم کے دعوے کرنے والے ملک میں فی کس آمدنی کا بھی دیگر ممالک سے موازنہ کریں،پیکا ترامیم کے ذریعے میڈیا وعوام کی آوازدبایاجارہا ہے جبکہ ایک اورآر ڈنینس کے ذریعے الیکشن کمیشن کے اختیارات کو محدود کرکے کیاجارہا ہے یہ سب غیرقانونی غیر آئینی ہے۔انہوں نے کہاکہ غفلت وجلدی میں پاس کی گئی آڑڈیننس آزاد میڈیا پر قدغن اور انتخابات کی غیر جانبداری اور شفافیت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔پیکاارڈیننس جمہوری آزادی اورانسانی حقوق کے خلاف ہے۔اس قسم کی آرڈیننسزسے حکومت محفوظ نہیں رہ سکتی حکمران آرڈیننس کے بجائے کارکردگی بہتر بنائے تاکہ آپ کی بہترکارکردگی،دیانت داری وامانت داری خودآپ کی تعریف کریں بدقسمتی سے اب حکومت میڈیاوعوام کامنہ بند کرناچاہتی ہے۔خوداسٹیج سے الزامات،تہمت۔بہتان وجھوٹے بیانا ت لگانے والے اب آرڈیننسوں کے ذریعے حقیقت،جمہوریت،انسانی حقوق کا بھی دروازہ بند کرناچاہتی ہے۔حکمران طبقہ اپنی اوراپنے وزراء کی نااہلی،ناکامی،بدعنوانی کو آرڈیننس سے نہیں بچاسکتے نہ ہی لوگوں ومیڈیا کامنہ بند کرکے حکمران ونااہل ناکام وزراء عوام کی نظروں سے بچ سکتے ہیں۔حکمران کارکردگی بہتربنائے اپوزیشن بھی حکومت کے جرائم میں برابرکے شریک ہیں۔ حکومت آرڈیننس کے ذریعے انتخابی عمل میں مداخلت کرکے دھاندلی کرکے اپنے جیالوں کو ایک بارپھر قوم پر مسلط کرکے قوم کو زندہ درگورکرنا چاہتی ہے جو میں یہ کامیاب نہیں ہوں گے حکومت کا یہ حرکت خود قانون کے خلاف اور دھاندلی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آرڈنینس واپس لے اور ایسی منفی قانون سازی پر قوم سے معافی مانگے۔