آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد ، حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری اسلام آباد میں سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں میں تحریک عدم اعتماد اور حکومت مخالف تحریک پر بات چیت کی گئی۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان کل ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کل بلاول ہاؤس میں ملاقات کے بعد سیاسی رہنماؤں کو عشائیہ بھی دیں گے۔ملاقات میں سیاسی صورتحال، تحریکِ عدم اعتماد کی پیشرفت پر گفتگو ہوگی، دونوں رہنما ملاقات میں حکومت مخالف لائحہ عمل کو حتمی شکل دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے