ہمارہ دامن کرپشن وکمیشن جیسے لعنت سے پاک ہے، حاجی زابد علی ریکی

واشک(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور بنیادی مسائل کا حل میری ذمہ داری ہے جسکو نبھانے کے لئے کوشان ہوں اور آخری حد تک عوامی مسائل کے حل اور حلقہ انتخاب کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں رہونگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ واشک کے موقع پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ بے ر وزگاری کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش میں لگا ہوا ہوں تاکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو باعزت روزگار مل سکے،انہوں نے کہا کہ واشک کے باسی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم رہے ہیں،واشک کی پسماندگی و بدحالی و ناخواندگی ایک بڑے پیکج کا منتظر ہے کیونکہ واشک ایک وسیع و عریض ضلع ہے جس میں پانی صحت تعلیم بیروزگاری ایک اہم انتہائی قابل توجہ ہیں،انہوں نے کہا کہ ماضی میں عوام کے اجتماعی مسائل کو حل کر نے کے لئے کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے پسماندگی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے،واشک کے باسی غربت کے لکیر سے بھی نیچے کی زندگی گزار رہے ہیں، پہاڑوں اور ریگستانوں میں زندگی بسر کرنے والے ہزاروں باسی آج بھی بنیادی مسائل کے حل کے منتظر ہیں جبکہ ہم نے دستیاب وسائل کے تحت تمام دیہاتوں کو یکسان ترجیع دیکر عوامی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے عوامی نمائندگی کو پس پشت ڈال کر غیرمنتخب افراد کو فوقیت دی گئی جس سے عوامی مسائل میں اضافہ ہوا اور یکطرفہ نظرکرم نے اہلیان واشک کے اجتماعی مسائل کے حل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی جس سے مسائل بڑھتے گئے،انہوں نے کہاکہ ہم نے انتقام بد نیتی کی سیاست نہیں کی جس نے ہمیں ووٹ دیا یا نہیں دیا ہم نے اجتماعی ترقی کو اہم سمجھا اور اپنے فنڈز سے پانی صحت تعلیم کیلئے فنڈز فراہم کرکے حق نمائندگی کا حق ادا کرنے کی بھرپور کوشش کی،حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ الحمد اللہ ہمارہ دامن کرپشن و کمیشن جیسے لعنت سے پاک ہے،عوام کے پیسے عوام پر ہی خرچ کرنا ہمارا منصوبہ رہا ہے اور اللہ پاک کی مدد ونصرت سے ہمیں کامیابی ملی ہے،واشک کے عوام کے حقوق پر کسی بھی قسم کی سودی بازی نہیں کی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی عوامی حقوق کا محافظ بنکر آگے بڑھتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے