میرعبد القدوس بزنجو کی چیئرمین سینٹ سے ملا قات، ملک کی سیاسی صورتحال،اور صوبائی معاملات پرتبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے ملا قات، ملک کی سیاسی صورتحال،صوبائی معاملات اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اتوار کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی رہائشگا ہ جا کر ان سے ملا قات کی، ملا قات میں ملک کی سیاسی صورتحال،صوبائی معاملات اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے ترقیاتی حکمت عملی اور امور پر بریفنگ بھی دی، ملا قات میں ملکی مفادات کے مطابق بی اے پی قومی سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی،مرکز میں بی اے پی کو پاکستان تحریک انصاف کی اہم اتحادی جماعت کی حیثیت حاصل ہے،بی اے پی مضبوط اور واضع موقف اپنا کر قومی سیاست میں اپنی عددی حیثیت منوائے گی پر اتفاق کیا گیا،ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں بلوچستان عوامی پارٹی کے موقف پر غور کیا گیا، شرکاء نے کہا ہے کہ بی اے پی سینٹ اور قومی اسمبلی میں قابل زکر اکثریت کی حامل جماعت ہے، سینیٹرز نے وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبائی حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کو صوبے کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر بھی مستحکم اور فعال بنایا جائے گا،ملا قات میں بی اے پی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور خان کا کڑ، سینیٹر کہدہ بابر،سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور سینیٹر عبدالقادر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے