ملازمین و مزدوروں کے مسائل پرغور کیلئے پاکستان لیبرکونسل کا اجلاس طلب

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان پاکستان لیبر کونسل کے مرکزی اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے، جہاں آج پاکستان بھر آئے ہوئے ملک کی بڑی مزدور فیڈریشنوں کے رہنماء ملک بھر میں ورکرز ملازمین کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کرینگے اور انکے حل اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر غور کیا جائے گا، بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر اور پاکستان لیبرکونسل کے بلوچستان کے کنوینئر مزدور رہنماء خان زمان اجلاس میں بلوچستان حکومت کی ملازم و مزدور دشمن پارلیسیوں اور وفاق کی جانب سے صوبوں کیلئے اعلان کردہ مراعات کے حوالے احکامات پر بلوچستان کی حکومت کی جانب سے عملدرآمد نہ کرنے اداروں میں ملازمین کی مستقلی کی پالیسی پر عمل نہ ہونے مختلف اداروں کو کئی کئی ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی نئی بھرتیوں میں لاقانونیت و اقربا پروری پرموشن و اپ گریڈیشن میں سینئر ملازمین کی حق تلفی اور میونسپل کارپورریشنوں و میونسپل کمیٹیوں کے فنڈز میں کٹوتی اور بلوچستان کے صنعتی زون حب لسبیلہ وندر میں لیبر قوانین پر عمل نہ ہونے سمیت دیگر مسائل زیر بحث لائیں گے،اجلاس کے بعد پاکستان لیبر کونسل کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے