سبی میلہ پورے خطے کے قدیم ترین میلوں میں سے ایک ہے، گورنر بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے سالانہ سبی میلہ 2022 کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سبی میلہ پورے خطے کے قدیم ترین میلوں میں سے ایک ہے،ہر سال نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر سے مالدار اور تاجر حضرات جانوروں کے خرید و فروخت کیلئے یہاں کا رخ کرتے ہیں اس کے علاوہ زرعی اور صنعتی نمائش بھی اس تاریخی میلہ کا اہم حصہ ہے،اس میلہ کے انعقاد اور اس میں مویشی منڈی کے اہتمام سے مالداری کے شعبے سے وابستہ افراد کی معیشت رواں رہتی ہے،اسی میلے کی توسط سے لوگوں کو بہترین تفریحی سرگرمیوں کے مواقع بھی حاصل ہوتے ہیں،مویشی منڈی کے علاوہ ثقافتی پروگرامز بھی اس میلہ کا حصہ ہے،بلوچستان میں لائیو سٹاک لوگوں کا بڑا ذریعہ آمدن ہے،سبی میلہ زراعت اور مالداری کے فروغ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،لہٰذا ضروری ہے کہ زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے، گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے نے تاریخی سبی میلے کے منتظمین کو سبی میلے کے شاندار اہتمام کرنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ سبی میلہ صوبے کی معاشرتی و ثقافتی زندگی کی پوری طرح نمائندگی کریگا۔