تعلیم ہی وہ واحد زریعہ ہے جس سے انقلاب لایا جاسکتا ہے،میر محمد صادق عمرانی
نصیرآباد(ڈیلی گرین گوادر ) پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو تعلیم کے شعبے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تعلیم ہی وہ واحد زریعہ ہے جس سے انقلاب لایا جاسکتا ہے،دنیا میں وہی قومیں ترقی کی منازل طے کرسکی ہیں جنہوں نے تعلیم پر توجہ دی ہے، ہمارے ہاں کچھ عنصر ایسے بھی ہیں جو نہیں چاہتے کے مڈل کلاس طبقے کے بچے معیاری تعلیم حاصل کریں،تعلیم کو ہمیشہ جاگیرداوں کی ملکیت بناکر رکھا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلیم سیرت پبلک اسکول کے پوزیشن ہولڈر بچوں کی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں مقامی نمائندوں کی نااہلی کے باعث کے بلوچستان کے کوٹہ پر دیگر صوبوں کے بچے باہر ممالک میں تعلیم حاصل کررہے ہیں،حال ہی چین میں اعلی تعلیم حاصل کرنے لئے بلوچستان کے 7 ہزار طلباء کے نام پر اسکالر شپ ملی ہیں جن میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی بچہ شامل نہیں، اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اسکول میں زیر تعلیم 10 یتیم بچوں کے اخراجات تاحیات اپنے ذمہ لے لئے تقریب سے خطاب میں انہوں نے موجودہ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ دورِ حکومت میں عوام سے نوکریوں کے عوض بھاری پیسے وصول کئے جارہے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں،انہوں نے کہاکہ اگر آنے والے انتخابات میں عوام نے الیکٹ کیا تو علاقے میں تعلیمی نظام کی بہتری پر توجہ دینگے اپنے حلقے میں نئے اسکولوں کی منظوری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔