پشتون آباد،گھرپرنامعلوم افرادکا حملہ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتون آباد کلی نمبر 18 میں سیف اللہ اور محمد سرور کے گھر پرنامعلوم افرادکا حملہ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق ترجمان او پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد آصف ترین کے بھائی اور ماموں کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائر نگ کر دی جس کے نتیجے میں انکابھائی زخمی ہو گیا، پو لیس نے زخمی کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا،مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے