عوام کی فلاح وبہبو د کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، نورمحمد دمڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے مرکزی رہنماء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بی اے پی عوامی خدمت کے ایجنڈے کو صوبے کے کونے کونے تک پھیلائے گی،بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،وزیراعلیٰ میرعبدالقدوسبزنجو کی سربراہی میں صوبے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگیا ہے،حکومت نے نہ صرف صوبے کی معاشی حالت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی بلکہ لوگوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کررہے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک سکنڈر خان ایڈوکیٹ، رکن قومی اسمبلی احسان اللہ ریکی، سابق صوبائی وزیر مجیب الراحمن محمد حسنی سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا،ملاقات کے دوران صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن وامان سمیت دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا،سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کی جراتمنداور محنتی قیادت میں فلاح و ترقی کے ایسے تاریخ ساز اقدامات کئے جارہے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملے گی،سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبے میں تعلیم،صحت، انفراسٹرکچر اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر پسماندہ علاقوں کے لوگوں کازیادہ حق ہے حکومت یہ حق ہر صورت پسماندہ علاقوں کے شہریوں کو دے گی ان علاقوں میں جاری سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیاجائے گا،فلاح عامہ کے منصوبوں میں کوتاہی یاغفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عوامی فلاح و بہبود کے پروگرامز میں غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیں گے،بلوچستان کاکوئی شہراورقصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا،عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری اورشفافیت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا،کوئٹہ سمیت صوبے کے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو صحت اورتعلیم کی معیاری سہولتیں دینے کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں،عوام کی فلاح وبہبو د کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے