شہباز شریف اور جہانگیر خان ترین کے درمیان خفیہ ملاقات

اہور: شہباز شریف نے جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقات کی، جس میں قائد حزب اختلاف نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پر تعاون مانگ لیا۔ شہباز شریف اور جہانگیر خان ترین کے درمیان ملاقات کئی گھنٹے جاری رہی۔ قائد حزب اختلاف ‏شہباز شریف نے جہانگیر ترین کو عدم اعتماد کے بعد آئندہ بھی ساتھ چلنے کی پیشکش کی۔ ملاقات کے حوالے سے ترین گروپ نے تصدیق سے انکار کر دیا۔
فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والوں پر ان کے گھر والے اعتماد نہیں کرتے، عمران خان کی حکومت کو وفاق اور پنجاب میں بھی کوئی خطرہ نہیں، جہانگیر ترین کے ساتھ احترام کا تعلق ہے، وہ پارٹی کیساتھ ہیں، جہانگیر ترین پارٹی کو کبھی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے