حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کررہی ہے، مطہر نیاز رانا

گوادر(ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا دو روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے،ائیرپورٹ پر ڈاٹریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) جمیل احمد اور دیگر سرکاری حکام نے چیف سیکرٹری کا استقبال کیا، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے دورہ گوادر کے موقع پر غیر قانونی فشنگ اور بارڈر ٹریڈ سمیت دیگرجملہ امور سے متعلق اجلاس کی، اجلاس میں ڈاٹریکٹر جنرل ماہی گیری طارق الرحمن بلوچ، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمن قمبرانی، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) جمیل احمد ویگر نے شرکت کی، اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں، بارڈر ٹریڈ اور غیرقانونی فشنگ کی روک تھام کا جائزہ لیا اور اب تک کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دے دی، اجلاس میں گوادر، کیچ اور پنجگور کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں دیگر مختلف امور بھی زیر غور آئے جس میں غیر قانونی فشنگ کی روک تھام کے لئے اب تک کی پیش رفت اور مزید سخت کاروائی کے لئے حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی،اور مکران کے بارڈر پر باقاعدہ قانونی تجارت کے لئے تجاویزات اور مکران بھر میں غیر ضروری چیک پوسٹوں کے خاتمے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ فشریز سمیت تمام محکموں میں حالیہ مشتہر ہونے والے آسامیوں پر میرٹ اور مقامی بے روزگار کو ترجیح دی جائے گی، اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیاکہ گوادر سمیت مکران بھر کے تمام مسائل کے حل کے تجاوزات پیش کئے گئے اور مکینزم بنانے سے متعلق غور کیاگیا، چیف سکرٹری بلوچستان نے حق دو تحریک کے ان تمام مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ سارے مسئلے جائز اور حل طلب ہیں اور حکومت ان کے حل کے لئے ضروری اقدامات کرے گی قائد حق دو تحریک نے چیف سیکریٹری بلوچستان کے مکران بھر کے اہم مسائل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس بلانے پر شکریہ بھی ادا کیا، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے دورہ گوادر کے موقع پر جیوانی میں ھورکنتانی کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تجارت کے فروغ کے لئے ایسے منصوبے تشکیل دے رہی ہے کہ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کنز پشکان،اور مابر کا بھی دورہ کیا،انہوں نے کہا کہ گوادر میں سیاحت کے حوالے سے کافی روشن امکانات ہیں اور صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کررہی ہے جس سے صوبے کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، بعدازاں چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے محکمہ فشریز کے ایک بریفنگ میں بھی شرکت کی جہاں پر ڈاٹریکٹر جنرل ماہی گیری طارق الرحمٰن بلوچ نے انہیں محکمہ ہذا سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور غیر قانونی فشنگ اور روک تھام اور تدارک سے متعلق اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے