جب تک بلوچستان کے وسائل بلوچستان پرخرچ نہیں ہوں گے اس وقت تک تبدیلی ممکن نہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو سننے والی نہ صوبائی حکومت ہے نہ وفاقی حکومت سب کے سب بے عمل وعدے،بے عمل اعلانات کرکے مظلوموں کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں،بلوچستان کے عوام کو ہمیشہ کی طرح لولی پاپ سے ٹرخایا جارہاہے،بلوچستان کے عوام پر بلوچستان کے وسائل خرچ کرنے کی ضرورت ہے،جب تک بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ نہیں ہوں گے اس وقت تک تبدیلی ممکن نہیں، جماعت اسلامی حق دوکوئٹہ دھرنے کے ذریعے کوئٹہ کے لاکھو ں شہریوں کے مسائل کو اجاگراوران کے حل کی راہ ہموارکرہی ہے،آج کے دھرنے میں شہری،تاجر وعوام اورنوجوان بھرپورشرکت کریں، جماعت اسلامی شہریوں کے جائز قانونی حقوق کے حصول ومسائل پر خاموش نہیں رہے گی، انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ بلوچستان کے سلگتے مسائل کواجاگر اوران کے حل کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آوازبلند کی ہے،قومی اسمبلی اورسینٹ میں بھی بلوچستان کے سلگتے مسائل ومشکلات،لاپتہ افراد،ساحل ووسائل کی حفاظت،بارڈرٹریڈپر بلاوجہ کی رکاوٹیں،ساحل پر ٹرالر مافیازکے قبضے بھتہ خوری،کرپشن وکمیشن مافیا کے خلاف بھر پور آوازبلندکی ہے،عوام میں دھرنے دیے،عوام کے حقوق کے حصول کیلئے دھرنے جلسے سیمینار زنہ صرف بلوچستان میں کئے بلکہ دیگر صوبوں واسلام آبادمیں بھی کئے،بلوچستان کو لاوارث یا ٹشوپیپرسمجھنے والوں کے خلاف محب وطن بلوچستان کے عوام کو متحد ویکجاہونا ہوگا،جب تک ہم متحد نہیں ہوں گے،ظالموں لٹیروں کے خلاف منظم ویکجا اورمتحد ہوکر آوازنہیں اُٹھائیں گے اس وقت تک حقوق نہیں ملیں گی،جماعت اسلامی عوامی حقوق کے حصول،مسائل ومشکلات اورلٹیروں سے نجات کیلئے جدوجہد کر رہی ہے،آج کا دھرنا بھی اسی سلسلے کی کھڑی ہے،شہری وعوام آج احتجاجی دھرنے میں شرکت کرکے کوئٹہ سے منتخب ہونے والے ممبران وحکومت کے خلاف آوازبلند کریں،جماعت اسلامی مظلوم عوام کی توانا آوازبنے گی،عوام الناس وشہری ودکاندار اور تاجرز جمہوری آئینی حقوق کے حصول کیلئے جماعت اسلامی کا حق دوکوئٹہ دھرنے میں بھر پور شرکت کرکے غافل نااہل ناکام حکمرانوں کے خلاف اعلان جنگ کریں،اگر حکمرانوں نے شہریوں کے مسائل ومشکلات حل کرنے پر توجہ نہیں دی توہماراگلا ہدف بہت سخت ہوگا،شہری لاوارث،عوام بدحال،ادارے وحکومت اورمنتخب نمائندے خاموش تماشائی کا منفی کردار اداکر رہے ہیں،آج حق دوکوئٹہ دھرنا حقوق کے حصول،حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کیلئے ہے شہری تاجر اور دکاندار وعوام الناس کوئٹہ کو حق دودھرنے میں بھرپورشرکت کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے