ڈیرہ اللہ یار، اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد،خاتون سمیت دوملزمان گرفتار
ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار پولیس اور سی آئی اے کی مشترکہ کاروائی،بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،پو لیس کے مطابق پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے ایس ایچ او عبدالروف جمالی اور سی آئی اے کے طارق بہرانی نے پو لیس اہلکاروں حفیظ گاجانی، ہادی بخش جتوئی، عبدالفتاح پٹھان و دیگر کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چرس کی اسمگلنگ ناکام بنا دی،موٹر سائیکل سواروں کے قبضے سے 20 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او عبدالروف جمالی نے سی آئی اے طارق بہرانی کے ہمراہ میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ملزمان موٹرسائیکل پر چرس اسمگلنگ کر رہے ہیں جس پر کاروائی کی گئی موٹرسائیکل کی سیٹ کے نیچے چھپائی گئی 20 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے ملزم اسلم کھوسہ اور خاتون ملزم (ف) زوجہ سہنا جمالی کو گرفتار کرکے موٹرسائیکل بھی تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے،ملزمان موٹرسائیکل پر سوار ہو کر چرس خفیہ طور پر شہداد کوٹ سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے،برآمد شدہ چرس کی مالیت عالمی منڈی میں لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے،مزید کاروائی جا ری ہے۔