پیپلز پارٹی برسراقتدار آکرملک سے غربت پسماندگی اورمہنگائی کا خاتمہ کرے گی، میرصادق عمرانی
ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) 27فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شرکت کرنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیرمیر محمد صادق عمرانی کی قیادت میں نصیر آباد بلوچستان سے ہزاروں گاڑیوں کا قافلہ روانہ ہوگا لانگ مارچ میں ملک بھر کے عوام لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں گے،حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت نے اپنے پاؤں پر خود کھلاڑی ماردیا ہے،پی پی پی برسراقتدار آکر ملک سے غربت پسماندگی بھوک و افلاس اور مہنگائی کا خاتمہ کرے گی، لانگ مارچ میں عوام سے بھر پور کرنے کی اپیل کرتے ہیں،پی پی پی کے سابق صوبائی صدر میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ لانگ مارچ حکومت کیلئے آخری کیل ثابت ہوگا، پی پی پی کی قیادت اور کارکنوں نے سروں پر کفن باندھ لیا ہے نیازی حکومت کا جانا اب قریب تر ہے،نااہل ظالم حکمرانوں نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے،ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی مہنگائی اور اس حکومت کے دور میں شروع ہوئی ملازمین سمیت ہر طبقہ مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں،عوام کو ایک وقت کی روٹی میسر نہیں،مہنگائی سے تنگ آکر عوام خود کشیاں کررہے ہیں،حکومت نے ملک اور قوم کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی برسر اقتدار آکر ملک کو بحرانوں سے نکال کر قوم کو معاشی ترقی اور بلوچستان میں بھی جیالا وزیر اعلیٰ ہوگا،انہوں نے بتایا کہ لانگ مارچ میں شرکت کرنے کیلئے تیاریاں جاری ہیں،پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور عوام سے پر زور اپیل ہے کہ ملک کو بچانے مہنگائی غربت کے خاتمے کیلئے لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کریں تاکہ اس نااہل کرپٹ اور بد عنوان حکومت سے نجات دلائیں،انہوں نے کہا کہ حکومت نے حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے اپنے پاؤں پر خود کھلاڑی مار دیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کی خوشحالی کی ضمانت ہے کیونکہ پیپلز پارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے آنے والے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے،انہوں نے کہا کہ کارکن اور عوام مایوسی کا شکار نہ ہوں اندھیر رات جلد ختم ہونے والی ہے