پشین، ایف آئی اے کی کاروائی یوٹیلیٹی اسٹورزکا گھی غیرقانونی طورپرمارکیٹ میں فروخت کرنے میں ملوث تین افراد گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشین میں ایف آئی اے کی کاروائی یوٹیلیٹی اسٹورز کا گھی غیر قانونی طور پر مارکیٹ میں فروخت کرنے میں ملوث تین افراد گرفتار 1500کلو گرام سے زائد گھی برآمد کرلیا گیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پشین ریجن میں سرکاری گھی کو مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اطلاعات ملیں جس پر ایف آئی اے کی جانب سے کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پشین ریجن کے ویئر ہاؤس انچارج ملک محمد نعیم شاہد، ملازم نوید اقبال اور ایک پرائیویٹ شخص خدائے نظر کو گرفتار کرلیا گیا ملزمان نے دوران تفتیش 15لاکھ 22ہزار 80روپے مالیت کا 5436کلو گرام گھی خانوزئی میں فروخت کرنے انکشاف کیا جس پر کاروائی کرتے ہوئے 1514کلو گرام گھی برآمد کرلیا گیا جبکہ 3922کلو گرام گھی دکانداروں کی جانب سے فروکت کردیا گیا تھا ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے