سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات کیلئے جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت ہے،پشتونخواملی عوامی پارٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک کے استحکام اور تمام بحرانوں سے نجات کی واحد راہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی بالادستی، قوموں کی برابری پر مشتمل رضاکارانہ فیڈریشن کی تشکیل اور فوری طو رپر شفاف غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد میں ہے اور پشتو سمیت مادری زبانوں کو قومی درجہ دینا ملک کے تمام اقوام وعوام کا مطالبہ ہے،بدترین مہنگائی،غربت،بھوک وافلاس اور بدترین بیروزگاری نے غریب عوام کو بدترین مشکلات میں مبتلا کردیا ہے، ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، نائب صدر یوسف خان کاکڑ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی،علاقائی سیکرٹری نعیم خان پیرعلیزئی اور نعمت پہلوان نے پشتون باغ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرغازی امان اللہ خان کے نام سے پارٹی کے نئے ابتدائی یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ جس کے مطابق نعمت پہلوان یونٹ سیکرٹری،سینئر معاون اٹل خان اور حاجی عبداللہ،حمید اللہ، افضل خان،عبدالہادی اور محمد دین معاونین منتخب ہوئے، جن سے پارٹی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے حلف لیا، انہوں نے کہا کہ غیور عوام کی پشتونخوامیپ شمولیت درحقیقت پارٹی کی اصولی سیاست،جدوجہد اور قربانیوں ٖپر اعتماد کا مظہر ہے، انہوں نے کہا کہ غیور پشتون افغان ملت کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے پشتونخواوطن کے سیاسی جمہوری قوتوں کا متحدہ محاذ کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے پشتونخوامیپ کے قائد محمودخان اچکزئی نے متحدہ محاذ بنانے کی تجویز دیکر درحقیقت جدوجہد کی راہ کا تعین کردیا ہے، اب پشتونخوا وطن کے سیاسی جمہوری قوتوں نے وقت اور حالات کا ادراک کرتے ہوئے پشتونخوا وطن کے عوام کے قومی مفادات کے تحفظ اور درپیش اذیت ناک صورتحال سے نجات کیلئے متحدومنظم ہوکر جدوجہدکو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے ہمیشہ پشتون قومی تحریک کے ہر اول دستے کی حیثیت سے پشتونوں کے اتحاد واتفاق اور مشترکہ جدوجہد کی راہ اختیار کرنے کیلئے ہمیشہ کوششیں کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ پشتونخوا وطن کے سیاسی جمہوری قوتیں کم سے کم نکات پر متحدہوکر پشتون افغان غیورملت کو سیالی،برابری، ترقی اور خوشحالی کی منزل تک پہنچانے کیلئے یکجا ہوکر آگے بڑھیں گے، انہوں نے کہا کہ مسلط اور سلیکٹڈ حکومت کی عوام دشمنی پالیسیوں اور عوام دشمن اقدامات کے باعث غریب عوام پر بدترین مہنگائی،بیروزگاری اور اذیت ناک صورتحال مسلط کر رکھی ہے اور اس مسلط سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات کیلئے جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام جاری سیاسی جمہوری جدوجہد ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلاسکتا ہے اور ملک کے مقتدر قوتوں نے سیاست میں ہر قسم کی مداخلت سے دستبردار ہوکر ملک کی حقیقی سیاسی جمہوری قوتوں پر اعتماد کرنا ہوگااور اس کے بغیر کوئی چارہ کار نہیں، انہوں نے کہا کہ اس مشترکہ پشتون بلوچ صوبے کے ہر شعبہ زندگی میں دونوں اقوام کی برابری عملاً تسلیم کرنا دونوں اقوام کے مفاد میں ہے اور دونوں اقوام کی ہر شعبہ زندگی میں برابری تسلیم کرنے سے دونوں اقوام متحدہوکر اپنے قومی حقوق واختیارات کے حصول کیلئے جدوجہد کو آگے بڑھاسکتے ہیں،شمولیت کرنے والوں میں نعمت پہلوان،حاجی مسعود،سیف اللہ،وہاب،محمددین،محمدنبی،نظرخان،مصور،ثنااللہ،سعداللہ،حاجی آغا،فضل،بسم اللہ،حکمت اللہ،ولی جان،جبار،حمیداللہ،میرزاخان،ثنااللہ،مجید،سیدمحمد،عطااللہ،عبدالجبار،نورخان،اعجاز،کریم،حاجی نور،سمیع اللہ،اقبال،صلاح الدین،عبدالہادری، جانان، مجید خان، سردار، رمضان، سعد اللہ، نور اللہ، بشیر، نعمت،سرور، رمضان،خدائے نظر،عبداللہ،نورخان،عبیداللہ،سعیدمحمد،حاجی آغا،نصیب اللہ،اسحاق،جمیل خان،نسیم،ظہور،سمیع اللہ،کریم،فریدخانان،مالک خان،قدرت،امین،سراج،زین اللہ،محمدعمر،فیروز،سردار،اللہ داد،ولی خان،نسیم خان،صادق،بلال خان،رمضان،حیات اللہ،جابک،شمس الدین آغا،مجید خان،پارالدین،جہانزیب آ غا،عامرآغا،ملک افضل،عبدالشکور،حبیب اللہ شامل ہیں، مقررین نے تمام شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے شامل ہونے والے افراد اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پشتونخواملی عوامی پارٹی کی جاری قومی سیاسی جمہوری جدوجہد میں فعال رول ادا کرتے ہوئے پارٹی میں مزید عوام کی شمولیت کو یقینی بنائینگے۔