حق دودھرنا کوئٹہ کل کوئٹہ میں شروع ہوگا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کی جانب سے کوئٹہ میں بجلی کی بدترین بجلی گیس لوڈشیڈنگ،ٹینکر مافیا،حکمرانوں،منتخب نمائندوں،انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے بدترین مسائل ومشکلات اور پریشانیوں کے خلاف،حقوق کے حصول،حکمرانوں ومنتخب نمائندوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے،مقتدرقوتوں میں شعورپیداکرنے کیلئے ”حق دوکوئٹہ دھرنا“ کل صبح دس بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے شروع ہوگا،دھرنے میں جماعت اسلامی کے کارکنان، شہری،تاجرودکانداراور عوام شرکت کریں گے،دھرنے سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی،حق دو تحریک کے قائد وجماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ،کوئٹہ کے امیر مولاناحافظ نورعلی اور برادر تنظیموں وجماعت اسلامی کے صوبائی وضلعی قائدین خطاب کریں گے،دھرنے میں کل شام مستقل کے لائحہ عمل کے حوالے سے قائدین کی مشاورت سے اہم اعلان ہوگا،جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں شہریوں عوام الناس وتاجرزاوردکانداروں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔