بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 6.34 فیصد ریکارڈ،23 نئے کیسز رپورٹ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 6.34 فیصد ریکارڈ،23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، میڈیا کوارڈنیٹر محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 23 نئے کیس پورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 35229 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 53 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 34672 ہوگئی ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 184 ہے جن میں سے 4 مریض ہائی فلو جبکہ 1مریض بغیر آکسیجن کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 373 اموات ہوچکی ہی ہے۔