کانک کے علاقے میں ایک شخص نے موبائل فون کے ٹاور سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) کانک کے علاقے میں ایک شخص نے موبائل فون کے ٹاور سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، تفصیلات کے مطابق کانک کے علاقے سرداری شہر میں اسداللہ عمرنا می شخص نے موبائل فون کے بلند ٹاور سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا،لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی،لیویز کے مطابق نوجوان کا دماغی توازن درست نہیں تھا،تاہم لیویز مزید تحقیقات کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے