دو خواتین کے اغواء اور مبینہ زیادتی کا کیس انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
نوکوٹ :نوکوٹ میں دو خواتین کے اغواء اور مبینہ زیادتی کے کیس کو انسداد دہشتگردی (اے ٹی سی) کی عدالت میں منتقل کردیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ڈگری کی عدالت نے کیس اے ٹی سی منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈی ایس پی کو فوری چارج چھوڑ کر سی پی او کراچی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔