کراچی،کار پر فائرنگ، صحافی اطہر متین جاں بحق

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک کار پر فائرنگ کے واقعہ میں پروڈیوسر اطہر متین جاں بحق ہوگیا، ملزمان اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر سڑک کے دوسری طرف دوسری موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ نارتھ ناظم آباد کی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا، پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مبینہ طور پر ایک کار نمبر اے ایچ ٹی 180 پر سوار اطہر متین کو روکنے کی کوشش کی۔کار سوار نے گاڑی روکنے کی بجائے ملزمان کی موٹر سائیکل کو کار سے ٹکر مار دی جس سے وہ گر گئے تاہم ان میں سے ایک ملزم نے پستول سے کار پر تین گولیاں فائر کیں، گولیاں لگنے سے کار سوار اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ملزمان سڑک عبور کر کے دوسری طرف سے ایک اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا لگتا ہے تاہم حتمی طور پر تفتیش کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔
اطہر متین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی لاش بعد ازاں ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے نے اسپتال منتقل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے