مستونگ،ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق،1 زخمی
مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ پر رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ پر رفتاری کے باعث مسافر کوچ اور مو ٹر سائیکل کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں فضل الرحمن ولد محمد طارق قوم لانگو سکنہ منگچراور محمد انس ولد شاہجہان قوم دہوار مستونگ موقع پر جاں بحق جبکہ عبدالہادی ولد محمد عارف قوم سید سکنہ نوشکی شدید زخمی ہو گئے،پولیس نے لاشوں اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، مزید کاروائی جا ری ہے۔