مدرسے کے بچوں اور قیمے والے نانوں سے جلسے نہیں ہوتے، فواد چوہدری

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مدرسے کے بچوں اور قیمے والے نانوں سے جلسے نہیں ہوتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن والے بڑے چورہیں۔وفاقی اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ وہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کیا لائے گی جس کے اپنے گھر والے اس پر اعتماد نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹی کیسز بھگت رہی ہے جب کہ باپ اور بیٹے لندن میں ہیں۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا ڈرامہ صرف اپنے کیسز معاف کرانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو بچانے والا ایک ہی لیڈر ہے اور وہ عمران خان ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ملک میں ترقیاتی کام آج سے پہلے کس حکومت نے کیے تھے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے