صحبت پور،سیاہ کاری کے الزام میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،خاتون شدید زخمی
ڈیرہ مرادجمالی (ڈیلی گرین گوادر)صحبت پور کے علاقے میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق خاتون شدید زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق صحبت پور پولیس تھانہ کی حدود میں مسلح افراد نے مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے ایک مرد کو قتل جبکہ ایک خاتون کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مز یدکا روائی جا ری ہے۔