بلو چستان میں کو روناوائرس کے شکاردو مریض جاں بحق، 19نئے کیسز رپورٹ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو روناوائرس کے شکاردو مریض جاں بحق، 19نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی تعداد 35206ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے میڈیا کوارڈینیٹرڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق صوبے کے 7اضلاع سے کورونا وائرس کے19نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی تعداد 35206ہو گئی ہے، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والا ایک شخص صحت یاب ہوا جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد34619ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 214ہے جن میں سے 5ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے4کو ہائی جبکہ1 کو لو آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح3.17فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے599 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 19 افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 47افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے373اموات ہو چکی ہیں۔