کوئٹہ میں پولیس اہلکار کی گاڑی میں نصب بم کو برآمد کرکے ناکارہ بنادیاگیا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں پولیس اہلکار کی گاڑی میں نصب بم کو برآمدکرکے ناکارہ بنادیاگیا۔ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاون محمد مراد نے بتایا کہ سیٹلائٹ ٹاون میں نجی اسکول کے قریب کھڑی پولیس اہلکار محمد طاہرکی گاڑی میں نامعلوم افراد بم نصب کرکے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکوارڈ موقع پر پہنچ گئی اور پولیس اہلکار کی گاڑی میں نصب بم ناکارہ بنادیا پولیس اور سی ٹی ڈی حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں مزید کاروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے