واسا کیسکو کا ایک ارب بارہ کروڑ روپے کا مقروض کیسکو نے واسا کے متعددٹیوب ویلز کی بجلی کاٹ دی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کو پانی مہیا کرنے والا محکمہ واسا کیسکو کا ایک ارب بارہ کروڑ روپے کا مقروض ہوگیا کیسکو نے واسا کے متعددٹیوب ویلز کی بجلی کاٹ دی کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں پانی کی سپلائی منقطع ہوگئی ایم ڈی واسا حامدلطیف رانا نے بتایا کہ کیسکو نے ایک ارب بارہ کروڑ کے واجبات پر شہر کے مختلف علاقوں میں 100 ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کردی ہے ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع ہونے سے شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے ایم ڈی واسا حامدلطیف رانا کا کہنا تھا کہ واجبات کی ادائیگی کیلئے صوبائی حکومت کو سمری بھجوائی گئی ہے دوسری جانب کیسکو حکام کاکہنا ہے کہ کیسکو نے واسا اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ان تما م کنکشنز کومنقطع کر دیا ہے ِاس سلسلے میں کوئٹہ شہر میں واسا کے ذمہ مجموعی طورپر واجب الادارقم ایک ارب 12 کروڑروپے جبکہ پی ایچ ای کے ذمہ تقریباً56کروڑروپیسے زائدکے بقایاجات واجب الادا ہیں۔