لگتا ہے موجودہ حکومت نے غریب کے منہ سے نوالا چھیننے کی قسم کھا رکھی ہے ٗ جمال شاہ کاکڑ

دالبندین(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ لگتا ہے موجودہ حکومت نے غریب کے منہ سے نوالا چھیننے کی قسم کھا رکھی ہے اس وقت معاشی حوالے سے ملک انتہائی نازک سمت پر جارہا ہے،بے ر وزگاری، مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ چند خاندانوں کے علاوہ پوری قوم پریشان ہے،یہ بات انہوں نے جمعرات کو دالبندین آمین آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ چینی 60 روپے اور پٹرول 70 روپے والے لیڈر چور تھے اور 120 روپے چینی اور 160 روپے پٹرول مہنگا کرنے والا سلیکٹڈ ایماندار ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سبز پاسپورٹ کا اپنا ایک مقام تھا مگر ہمارے سلیکٹڈ وزیراعظم پاسپورٹ کی عزت تک کو برقرار نہیں رکھ سکے، انہوں نے کہاکہ حالیہ دورہ چین ہمارے سامنے ہیں، کچکول توڑنے کا دعویدار آج دنیا بھر میں کچکول اٹھا کر بھیک مانگنے جاتا ہے اسی وجہ سے ہمارے پاسپورٹ کی بھی کوئی عزت نہ رہی،دنیا ہمیں بھکاریوں کی نظر سے دیکھ رہی ہے،انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے جس طرح ایٹمی دھماکہ کرکے اس ملک کو دفاعی حوالے سے مستحکم بنایا انشاء اللہ اب کی بار دوبارہ اقتصادی دھماکہ کرکے اس ملک کو معاشی حوالے سے مستحکم بنائیں گے،ورکر کنونشن سے پی ایم ایل این کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر و سنیئر رہنما حاجی عرض محمد بڑیچ، حیدر اچکزئی، ضلعی صدر حاجی عبدالرحمن ریکی،رخشان ڈیژن کے صدر حاجی غلام سرور، ملک سعید محمدزئی،شاہ ولی ملازئی،ہارون شیرزئی،حنیف صاحبزادہ،کیپٹن عبدالکریم ساسولی،سردار عبدالغفار ساسولی،محمد شعیب،ضلعی صدر خاران شیرجان بادینی،ملک اسد سمالانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس نواز شریف نے حق اور سچ کے ساتھ دیا ہے کارکن بھی اسی موقف کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں،انہوں نے کہاکہ سیندک پروجیکٹ ضلع چاغی کے عوام کی ملکیت ہیں،ملازمین کی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گ، سیندک پروجیکٹ میں کام کرنے والی کمپنی اپنے رویہ ملازمین کے ساتھ درست کرے،بصورت دیگر احتجاج اور عدالت تک جائینگے،انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کو عوام کی خدمت کرنے پر صرف کرے نہ کہ کسی کی ڈکٹیشن پر چلیں، عوام کے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی برداشت نہیں کی جائے گ، انہوں نے کہا کہ چاغی انتظامیہ اپنے آپ کو دن رات پینلوں تک محدود نہ رکھیں بلکہ چاغی عوام کے ملازم بنیں تاکہ وہ غیر جانبدار رہیں، انھوں کہا کہ تیل والے بار بار احتجاج کررہے ہیں ان کے مسلے کو حل کریں کیونکہ چاغی میں کوئی فیکٹری وغیرہ نہیں ہے اگر ان کے مسائل حل نہیں کئے گئے تو ہم اتحادیوں کے ساتھ مل کر سخت احتجاج کرینگے،لوگوں کو آسانی کے ساتھ کام کرنے دیا جائے،پاکستان مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں پی ایم ایل این کے کارکنان اور مختلف اضلاع، نوشکی، خاران،چاغی، واشک سمیت آمین آباد نوکنڈی تفتان سے بھی کارکنان شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے