حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست صرف علما بناسکتے ہیں،ڈاکٹر منظور احمد مینگل

گلگت (ڈیلی گرین گوادر)عالمی شہرت یافتہ عالم دین مذہبی سکالرو مناظر اسلام ڈاکٹر منظور احمد مینگل نے گلگت بلتستان کی قدیمی دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ نصرت الاسلام کنوداس میں ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست صرف علما بناسکتے ہیں جن کو سورة اخلاص بھی نہ آتی ہو ان سے اسلام کی حفاظت ملک و ملت کی خدمت کی توقع نہیں کی جا سکتی کوئی بھی ملک اور خطہ امن کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا گلگت بلتستان کے عوام پر امن ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے آپس میں محبتیں بانٹیں کاروباری طبقہ رزق حلال کی تلاش میں رہے ناپ تول میں کمی اور سودا بیچنے کیلئے جھوٹ کا سہارا نہ لیا جائے علما کرام معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے اور اصلاح معاشرہ پر توجہ دیں علما کرام درس وتدریس کے ساتھ ساتھ سیاسی میدان بھی خالی نہ چھوڑیں عوام نیک صالح اور دین دار لوگوں کی سپورٹ کریں ہر دور میں دینی طبقات دینی مدارس اور علما کو بدنام کیا جاتا رہاہے ایسا کرنے سے حکمرانوں کو بیرون دنیا سے چندے ملتے ہیں علما کی پگڑیاں دکھادکھاکر بیرون دنیا سے بھیک مانگی جاتی ہے علما تو مسلمانوں سے چندہ مانگتے ہیں ہمارے حکمران غیر مسلموں سے بھی مانگتے پھرتے ہیں کراچی میں مسجد شہید کرنے کا اعلان کرنے والا شخص بیرون ملک پہنچ گیا ۔سیاستدان گالیاں دیں یا گولیاں ماریں دینی مدارس بندہونگے نہ یہاں پڑھنے والے ختم ہو سکتے ہیں ریاست مدینہ ایک مقدس نام ہے حکمران جھوٹ بول کر ریاست مدینہ کی توہین نہ کریں مولانا ڈاکٹر منظور احمد مینگل نے کہا مدارس اسلام کے قلعے ہیں مدارس اور مساجد کو ختم کرنیوالے خود ختم ہوگئے ہیں حضور کے تیرہ سالہ دور نبوت میں مشکلات آئیں اللہ پاک نے صبر کی تلقین کی 23 سال بعد اسلام مضبوط ہوا دین اسلام میں اخلاص کی بڑی قدر ہے اخلاص اور اللہ کی رضا کے بغیر شرف قبولیت حاصل نہیں ہوتی علم بغیر عمل گمراہی ہے روز محشرمیں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی دین میں صرف عبادات نہیں معاملات بھی ہیں مسلمان اپنے معاملات کی طرف توجہ دیں ہر آنے والی حکومت مولوی کو دہشت گرد کہتی ہے حکمران امریکہ اور یورپ کے پاس جاکر مولوی کو دہشت گرد پیش کرکے چندہ لاتے ہیں مولوی اور مدرسے کو گالیاں دینے والوں کو باہر سے بڑے چندے ملتے ہیں بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانامنظورمینگل نے کہاکہ ریاست مدینہ ایک مقدس نام ونظام ہے حکمران ریاست مدینہ کا جھوٹا نعرہ لگاکر ریاست مدینہ کی توہین نہ کریں .ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کوئی بھی خطہ یا ملک امن کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ہے گلگت بلتستان کے عوام امن کو برقرار رکھنے کے لیے آپس میں محبتوں کو باٹنیں چھوٹے موٹے اختلافات کو بھول جائیں سیاست مذہب سے خالی نہیں ہوسکتی دینی علوم پر مہارت رکھنے والے لوگ ہی حقیقی معنوں میں ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کردار ادا کرسکتے ہیں۔اس موقع پر خطیب مدنی جامع مسجد چلاس مولانا مزمل شاہ ،مولانا عبدالقیوم ،مولانا حبیب الرحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ امیر تنظیم اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان مولانا قاضی نثار احمد نے خطاب نہیں کیا انہوں نے اپنا وقت مہمانوں کو دیا ۔تقریب کے آخر میں حفظ قرآن مکمل کرنے والے طلبا کی دستار بندی بھی کی گئی۔تقریب میں شامل تمام مہمانوں اور شرکا کیلئے پر تکلف کھانے کا انتظام بھی کیاگیاتھا امیر تنظیم اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان مولانا قاضی نثار احمد خود کھڑے ہوکر علما کو کھانا کھلاتے رہے اور شرکا میں بھی اپنی نگرانی میں کھانا تقسیم کرایا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے