شاہ رخ جتوئی کی عمر قید کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کی عمر قید کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔ سپریم کورٹ نے شاہ رخ جتوئی کی عمر قید کے خلاف اپیل کو 23 فروری کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے فریقین اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ شاہ زیب سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ شاہ رخ جتوئی نے سندھ ہائی کورٹ کے عمر قید کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے