بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی شرح 4.22 فیصد ریکارڈ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 4.22 فیصد ریکارڈ 24 نئے کیس رپورٹ ہوئے، میڈیا کوارڈنیٹر محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24 نئے کیس پورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 35187 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 24 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 34582 ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 234 ہے جن میں سے 9 مریض ہائی آکسیجن فلو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 371 اموات ہوچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے