اوستہ محمد، مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ڈیرہ مرادجمالی (ڈیلی گرین گوادر)جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اوستہ محمد سٹی پولیس تھانہ کی حدود السیف مل میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائر نگ سے مل اونر رحمت اللہ جتک اور جمعدار نوریز مستوئی ہلاک جبکہ کر تین افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتا ل منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لا شیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے