ڈاکٹرعبدالقدیر کی آزادانہ نقل وحرکت کی درخواست انکے انتقال کے بعد مقرر

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیے دائر درخواست انکے انتقال کے بعد مقرر کردی گئی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 24 فروری کو سماعت کرے گا عدالت نے گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو ایٹمی سائنسدان سے وکلاء کی ملاقات کرانے کی ہدایت کی تھی۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی درخواست 2019 سے سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے جبکہ محسن پاکستان دس اکتوبر 2021 کو انتقال کر گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے