حکومتی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان ریگستان بن گیا ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ لاکھوں شہریوں وعوام کے اجتماعی سلگتے مسائل کو اجاگراورحل کیلئے 20فروری کو کوئٹہ کو حق دودھرنادیاجائیگاتاجر،عوام الناس،نوجوانوں اورشہریوں سے شرکت کی استدعاہے۔شہرکے لاکھوں عوام دیگر موروثی،لسانی،فرقہ واریت کی سیاست کرنے والی مقتدرپارٹیوں اورمنتخب نمائندوں کی کارکردگی سے مایوس ہوگئی ہے جماعت اسلامی نے اقتدارمیں نہ ہونے کے باوجود عوام کی بھر پورخدمت کی۔انہوں نے کہاکہ بدامنی وبدعنوانی اورحکومتی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان ریگستان بن گیا ہے کوئٹہ کے شہریوں کو پینے کا پانی نہیں مل رہا شہری ٹینکر مافیا کے رحم وکرم ہے ہسپتال بند،ڈاکٹرزاحتجاج پر،یونیورسٹی بند طلباء احتجاج پر،سرکاری دفاتر بند ملازمین وآفیسرزاحتجا ج پر جبکہ عوام کو سننے،مسائل کو حل کرنے والاکوئی نہیں۔شہر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ،گیس پریشرمیں کمی،ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر،وزراء منتخب نمائندے غافل وخاموش ہیں جماعت اسلامی ان مسائل پر احتجاج کر رہی ہے ہم عوام کو جائز آئینی قانونی حقوق کے حصول کیلئے تیار کررہے ہیں۔وزیر اعلیٰ،وزراء بیانات واعلانات اور بے عمل وعدوں کا سہارالیکر عوام کو ورغلارہے ہیں۔قانون پر عمل درآمد ہورہاہے نہ انصاف غریب شہریوں کو مل رہی ہے۔وفاق وصوبائی حکومت بلوچستان بلخصوص صوبائی دارلحکومت کو بجلی گیس لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دیکر رقبے وفاصلوں کی بنیاد پر فنڈزدیے جائیں۔کوئٹہ کے قومی وصوبائی اسمبلی کی سیٹوں میں اضافہ کیا جائے۔کوئٹہ کراچی موٹر وے بنائی جائیں۔شہرمیں سٹریٹ کرائمز،لاقانونیت اور بدعنوانی کا دوردورہ ہے۔شہریوں کوحالات کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے۔منتخب نمائندے وحکومت غفلت کا شکار ہیں عوام کا کوئی پوچھنے والا نہیں انتظامیہ وحکومت عوام سے ناجائز وظلم کر رہے ہیں۔مسائل کو اجاگر،حکمرانوں کو خواب غافل سے بیدار کرنے اورحل کیلئے کوئٹہ کے شہری وعوام 20فروری حق دو دھرنے میں شرکت کریں دھرنا کوئٹہ کے عوام وشہریوں کا مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کا دھرنا ہے عوام الناس اور ہرطبقے سے تعلق رکھنے والے افراد ونوجوان اس دھرنے میں شرکت کریں انہوں نے کہاکہ اسمبلی عوامی مسائل کے حل،قانون سازی کے بجائے مقتدرقوتوں کی مفادات کا مرکزبن چکاہے۔عوامی اجتماعی مسائل کو سننے وحل کرنے والا کوئی نہیں۔ جماعت اسلامی ہی عوامی مسائل حل کرسکتی ہے۔ اسمبلی میں اختلافات،حکومت گرانا،بنا نا سب نظام کی تبدیلی یا عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے چہرے بدلنے چند افراد کونوازنے کیلئے کیاجاتاہے۔ حق دو تحریک مسائل کوقانونی طریقے سے اجاگراورحل کے بہترین عوامی پلیٹ فارم ہے۔حق دوتحریک کومولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی اخلاص ونیک نیتی کی وجہ سے عوامی پزیرائی مل رہی ہے حق دو تحریک کے خلاف بے بنیادپروپیگنڈہ بند کیا جائے۔نااہل حکمرانوں سے نجات کیلئے جماعت اسلامی عوامی انقلابی جدوجہد کر رہی ہے۔قوم جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائے بلوچستان کو آبادی کے بجائے رقبے،فاصلوں،مسائل،غربت،بے روزگاری کی بنیاد پر فنڈزفراہم کیے جائیں۔بلوچستان میں کئی دہائیوں سے کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ موجودہ وسابقہ نااہل حکومتوں کی وجہ سے غریب عوام کی پریشانیاں ومسائل روزبروزبڑھ رہی ہے۔غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیاگیاہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے