پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے،میر چنگیر خان جما لی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ نااہل، ناکام، بدنام جھوٹے اور نالائق حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے،نااہل عوام دشمن حکومت سے جان چھڑانے کے لئے عوام 27 فروری کو عوامی مارچ میں شرکت کرکے بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں، نااہل اور ناکام حکمرانوں کی ناکام پالیسیاں غریب عوام پر قہر بن کر نازل ہو رہی ہے،یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی بلو چستان کے صدر میر چنگیر خان جما لی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں جبکہ سلیکٹڈ حکمران پاکستانی عوام پر پیٹرول بم گرا رہے ہیں، تباہ کن معیشت کی تباہ کن صورتحال اور ناقابل برداشت مہنگائی پر آہ و بکاہ ہر طرف سے سنائی دے رہی ہیں، غریب عوام پر پیٹرول بم گرا کر سلیکٹڈ حکمرانوں نے حکومتی ظلم و بربریت کی مثال قائم کر دی، انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے حکومت وقت غربت مٹانے کے بجائے غریب مٹاؤ مہم پر گامزن ہے، ظالم اور جھوٹے حکمران عوام کو ریلیف دینے کی جگہ ان کو مارنے پر تلے ہوئے ہیں، انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے روز مرہ استعمال کی اشیاء مہنگی اور عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوجائیں گے، حکومت فوراً پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے انہوں نے کہاکہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے