حب ، پولیس کی کاروائیاں 3 ملزمان گرفتار چوری شدہ کارگاڑی برآمد

حب (ڈیلی گرین گوادر) سٹی پولیس حب کی شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں، مفرور ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتار،چوری شدہ 2 موٹر سائیکل اور 1 کار گاڑی برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی کی ہدایت پر ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی زیرنگرانی ا یس ایچ او حب سٹی انسپکٹر حاصل خان قمبرانی نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ حب کے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے ایک اشتہاری ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتار کرکے کراچی سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلوں سمیت ایک کار گاڑی برآمد کرلیں، مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے