بے ر وزگارنوجوانوں کو میرٹ پرروزگارفراہم کرینگے، حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سنیئرصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے عوام کے اجتماعی کام کے علاوہ حلقے کے دونوں اضلاع کے تعلیم یافتہ بے ر وزگار نوجوانوں کو روزگاردینا میری اولین ترجیحی ہے،اپنے دور میں سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار پرتعینات کیا ہے،ضلع زیارت میں امن وامان کو مزید بہتر بنانے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سے لیویز فورس کیلئے سپیشل کوٹے سے500 آسامیوں کی منظوری کی ڈیمانڈ کی ہے اور وزیراعلیٰ نے جلد منظوری دینے کی یقین دہانی کروائی ہے، حکومت صوبے بھر کے بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کر نے کے لئے کوشاں ہیں حلقے میں ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے حلقہ انتخاب ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ انتخاب اور صوبے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود اور بی اے پی ہرنائی و زیارت کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے اپنی درخواستیں اور مسائل سے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ کو آگاہ کیا،سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے موقع پر ہی شہریوں کے مسائل اور ان کی درخواستوں پر عملدرآمد کے احکامات جاری کئے، سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا میری اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہاکہ آنے والے بجٹ میں حلقہ انتخاب کی تحصیل شاہرگ جوکہ غیر فعال ہے فنکشنل بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بجٹ سے قبل ہی تفصیلی رپورٹ تیار کریں،انہوں نے کہاکہ حلقے کے دونوں اضلاع زیارت و ہرنائی میں وفاق حکومت کی جانب سے شاہراہوں کی تعمیر کیلئے20 ارب روپوں سے زائد فنڈز منظور کیاگیا،شاہراہوں کی تعمیر سے حلقے کے دونوں اضلاع کے زراعت اور معدنیات کو فروغ ملے گا، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور وفاقی حکومت کی تعاون سے صوبے کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے بہت بڑے میگاپروجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے،انہوں نے کہاکہ انتخاب میں اپنے عوام سے جو وعدے کئے ہیں انہیں عملی جامعہ پہنارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ حلقے بے ر وزگار نوجوان مایوس نہ ہوں، ان شاء اللہ حلقے کے دونوں اضلاع کے تعلیم یافتہ بے ر وزگار نوجوانوں کو میرٹ پر ہرقسم کی تعصب سے بالاتر ہوکر روزگار فراہم کرینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے